نئی دہلی،29جنوری(ایجنسی) بی جے پی کے ترجمان شاہنواز حسین کو مبینہ طور پر اسلامی اسٹیٹ (آئی ایس) کی جانب سے دھمکی بھرا خط ملنے کے کچھ ہی دنوں بعد پارٹی کے سینئر لیڈر اور مرکزی وزیر مختار عباس نقوی کو اس دہشت گرد تنظیم کی جانب سے ایسا ہی ایک دھمکی بھرا خط ملا ہے.
ذرائع نے بتایا کہ معاملے کی اطلاع پولیس کے اعلی حکام کو دے دی گئی ہے.
style="font-family: 'Jameel Noori Nastaleeq'; font-size: 18px; text-align: start;">نقوی کے عملے کو گزشتہ 25 جنوری کو انکی رہائش گاہ پر یہ خط ملا تھا. ذرائع نے بتایا کہ ڈاک سے بھیجا گیا یہ خط اردو اور انگریزی میں ٹائپ کیا گیا ہے اور اس میں وزیر اور بی جے پی کے خلاف '' نازیبا '' الفاظ کا استعمال کیا گیا ہے.
تقریبا ایک ہفتے پہلے ایسا ہی خط ملنے کے بعد حسین نے کہا تھا، '' مجھے سوشل میڈیا پر بھی پہلے ایسی دھمکیاں مل چکی ہیں. '' قومی جانچ ایجنسی نے ملک بھر میں کی گئی کارروائی میں کم از کم 14 ایسے لوگوں کو گرفتار کیا جو مبینہ طور پر آئی ایس سے ہمدردی رکھتے ہیں.